جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

شان مسعود، محمد عباس، ظفر گوہر، حارث سہیل ڈراپ، تابش خان،سعود شکیل،نعمان علی پہلی بار سکواڈ کا حصہ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2021 15:48

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہوم سرزمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ایک سال سے زیادہ عرصے تک زخمی ہونے کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہونے والے پیسر حسن علی اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کو ڈومیسٹک سرکٹ میں مسلسل پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آؤٹ آف فارم اوپنر شان مسعود ، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اور فاسٹ بولر محمد عباس کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی اور پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 سے8 فروری تک ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، فواد عالم ، سرفراز احمد ، فہیم اشرف ، یاسر شاہ ، شاہین آفریدی ، عبداللہ شفیق ، آغا سلمان ، سعود شکیل ، کامران غلام ، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد ، خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور تابش خان شامل ہیں۔

                                                                                                   
وقت اشاعت : 15/01/2021 - 15:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :