کے ٹو دیگر پہاڑوں سے زیادہ خطرناک ہے، نیپالی کوہ پیما

اتوار 24 جنوری 2021 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) نیپالی کوہ پیما ٹیم کے سربراہ نرمل پرجا نے کہا ہے کہ کے ٹو دنیا کے دیگر پہاڑوں کی نسبت انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پہاڑ سر کرنا ایک مشکل مشن تھا، کے ٹو سر کرتے وقت سوچ بس یہی تھی کہ کچھ بھی کر گزرنا، ناممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پاکستانی ویزا کے لئے چھ چھ ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے مقابلے میں ہر پاکستانی کو آسانی سے ویزا دے دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 14:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :