لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف فٹبالر بننے کیلئے تیار

خبیب نورماگومیدوف نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فٹبال میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیاری کررہا ہوں‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2021 13:40

لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف فٹبالر بننے کیلئے تیار
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2021ء ) مکسڈ مارشل آرٹس کیریئر میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اب فٹ بال کے کھیل میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خبیب نورماگومیدوف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دوڑ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ خبیب نورماگومیدوف نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ فٹ بال کے کھیل میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیاری کررہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ’’آزاد ایجنٹ‘‘ ہیں اور کسی بھی ’’پیش کش‘‘ کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ خبیب نے گزشتہ سال امریکا کے جسٹن گیتھجے کو مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

32 سالہ خبیب نے کیریئر میں 29 فائٹس لڑیں اور ہر میچ جیتا ، آخری میچ میں بھی ناقابلِ شکست رہنے کے بعد خبیب نے مکسڈ مارش آرٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نے 2008ء میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور 12 سالہ کیریئر میں شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔ خبیب کا 2018ء میں آئرلینڈ کے فائٹر میک گریگر سے بھی سامنا ہوا تھا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔                                                                  
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 13:40:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :