چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو ہوگا

جمعہ 29 جنوری 2021 15:41

چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، کورس صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورس منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے اور ان ادویات کے استعمال سے سال میں بہت سے کھلاڑی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،کورس میں جم مالکان، کوچز اور کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں اور کورس میں شرکت کے خواہش مند اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 فروی تک پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے پاس کروا سکتے ہیں، کورس کے دوران کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا۔

وقت اشاعت : 29/01/2021 - 15:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :