سید عاقب علی شاہ نے کشمیر ڈے سائیکل ریس جیت لی

جمعہ 5 فروری 2021 15:56

سید عاقب علی شاہ نے کشمیر ڈے سائیکل ریس جیت لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سید عاقب علی شاہ نے کشمیر ڈے سائیکل ریس جیت لی۔سائیکل ریس قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ فیروز پور روڈ سے شروع ہوئی جو للیانی سے ہوتی ہوئی اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔مقابلے میں ساٹھ سائیکلسٹس نے 45کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)

سید عاقب علی نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اور 21منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔سیالکوٹ کے کفایت اللہ نے دوسری پوزیشن اورکی شیخو پورہ کے محمد شریف تیسرے نمبر پر رہے ۔جونیئر کیٹگری میں بالترتیب فیصل آباد کے عثمان علی ،زین اورعادل پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔ریس کے دوران دو سائیکلسٹ آپس میں ٹکرانے سے زخمی بھی ہوئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ۔
وقت اشاعت : 05/02/2021 - 15:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :