ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ کا وہ واحد باولر جس نے 100 ٹیسٹ میچز کھیل کر بھی کبھی نو بال نہیں کروائی

دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آف سپنر نیتھن لیون ایسا شاندار اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے واحد گیند باز ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2021 19:28

ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ کا وہ واحد باولر جس نے 100 ٹیسٹ میچز کھیل کر بھی کبھی نو بال نہیں کروائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2021ء) دنیا کا وہ واحد باولر جس نے 100 ٹیسٹ میچز کھیل کر بھی کبھی نو بال نہیں کروائی۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آف سپنر نیتھن لیون کے پاس ایک ایسا شاندار اعزاز ہے جو آج تک دنیا کوئی دوسرا گیند باز حاصل نہ کر سکا۔ ان دنوں آسٹریلیا کے سب سے بہترین سپنر مانے جانے والے نیتھن لیون دنیا کے وہ واحد گیند باز ہیں جنہوں نے اپنے پورے کیئرر میں کبھی نو بال نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

نیتھن لیون اب تک 100 ٹیسٹ میچز کھیل کر 191 اننگز میں 32 کی اوسط سے 399 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آسٹریلین اسپنر ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں دنیا کے واحد باولر ہیں جو 100 ٹیسٹ میچز میں نوبال کروانے سے باز رہے۔ ان کے اس اعزاز پر دنیائے کرکٹ کے شائقین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یقینی طور پر اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی باولر 100 ٹیسٹ میچز کھیل لے اور پھر بھی اس نے کبھی نو بال نہ کروائی ہو۔ اس معاملے میں نیتھن لیون کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے،وہ کم ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2021 - 19:28:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :