محمد شبیر نے سی اے ایس اوپن گالف چمپئن شپ جیت لی

پیر 8 فروری 2021 16:31

محمد شبیر نے سی اے ایس اوپن گالف چمپئن شپ جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) محمد شبیر نے سی اے ایس اوپن گالف چمپئن شپ جیت لی۔ 40ویں سی اے ایس اوپن گالف چمپئن شپ کے آخری دن میں محمد شبیر اور متلوب احمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،لیکن محمد شبیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کر لی۔محمد شبیر 277اسکور(11 انڈرپار)کے ساتھ پہلے نمبر کے حقدار بنے۔

جبکہ مطلوب احمد نے 284 اسکور ((انڈرپار)کے ساتھ دوسری پوزیشن اور محمد منیرنے 287 اسکور (1 انڈرپار)کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 40ویں چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کی بر وقار اختتامی تقریب ائیرمین گالف کورس پی اے ایف کورنگی کریک میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف دی ائیر اسٹاف پاکستان ائیر فورس تھے۔

(جاری ہے)

مہمان ِ خصوصی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی اور ائیر مین گالف کورس کے تمام عہدیداروں کو چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ دوسرے کھیلوں کے ساتھ ساتھ گالف کو بھی فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے اس چمپئن شپ کی بھرپور انداز میں کوریج کی۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سی400 سے زائد مشہور گالفرز نے حصہ لیا جن میں 109پروفیشنل بھی شامل تھے۔چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ 1977میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد سے یہ ہر سال پاکستان گالف فیڈریشن اور پاکستان ایئر فورس کے سالانہ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ بن چکی ہے۔
وقت اشاعت : 08/02/2021 - 16:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :