بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا

جمعرات 11 فروری 2021 11:41

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2021ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں ہفتہ سے  ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی  میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے خلاف  چار میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے چنائی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 227رنز سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم  بھارت کے دورہ پر ہے اور  انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف   4ٹیسٹ،5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ پرسوں ہفتہ سے 17فروری تک ایم اے چدمبرم  سٹیڈیم، چنائی میں ہی کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے احمد آباد روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 24سے 28فروری تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8مارچ تک سردار پٹیل سٹیڈیم احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 14مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 20مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز سردارپٹیل سٹیڈیم احمد آ اد میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23مار چ کو کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 26مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 28مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچز مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم ، پونےمیں کھیلے جائیں گے۔بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے ۔انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 11/02/2021 - 11:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :