اسٹٹ گارٹ ٹینس؛ شراپووا نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا
جمعہ 25 اپریل 2014 13:19
جرمنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ماریا شراپووا ہم وطن اناستاسیا پاولیچنکووا کو باآسانی شکست دے کر اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں ۔ جہاں ان کا سامنا اگنیسکا ریڈووانسکا سے ہوگا ، بارسلونا اوپن میں کائی نیشکوری ، تیموریز گاباشیلوی اور ارنسٹس گلبز لاسٹ 8 میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا جمعرات کو ساتھی پلیئر اناستاسیا پاولیچنکووا کو باآسانی 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر اسٹٹ گارٹ ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
گذشتہ روز جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا کیخلاف بمشکل پہلا مرحلہ عبور کرنیوالی شراپووا دوسرے مرحلے میں بالکل مختلف دکھائی دیں ۔(جاری ہے)
چار مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن سروس میں انتہائی مضبوط دکھائی دیں اور اپنی زوردار ریٹرنز سے پاولیچنکووا کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
کوارٹرفائنلز میں ان کا سامنا پولش ٹاپ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا سے ہوگا جو اٹالین ڈبلز اسپیشلسٹ روبرٹا ونسی سے کہیں بہتر دکھائی دیں اور گیم 6-3 اور 6-2 سے اپنے نام کرلیا۔ ادھر میڈرڈ میں ہونیوالے بارسلونا اوپن میں جمعرات کو جاپانی 4 سیڈ کائی نشکوری نے قازقستان کے اینڈرے گولوبیو کو 6-0 اور 6-4 سے پچھاڑ دیا۔ توقع ہے کہ ورلڈ نمبر 17 کو جمعہ کو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا جب وہ مارین کلک یا ٹومی روبریڈو کیخلاف سیمی فائنلز میں جگہ پانے کیلیے مقابلہ کریں گے۔ 9 سیڈ ارنسٹس گلبز نے بھی البرٹ مونٹانیس کیخلاف 7-5 اور 6-1 سے فتح کے ساتھ لاسٹ 8 میں جگہ پالی ہے جہاں لیٹوین پلیئر کو روس کے تیموریز گاباشیلوی کا چیلنج درپیش ہوگا جنھوں نے بدھ کو سیکنڈ سیڈ اسپینش اسٹار ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر اپ سیٹ کرتے ہوئے جمعرات کو انیگو سروانٹیس کو 6-4 اور 6-2 سے قابو کیا تھا۔ بارسلونا میں نویں ٹائٹل کی تلاش میں موجود ٹاپ سیڈ رافیل نڈال جمعرات کو کوارٹر فائنل تک رسائی کی جستجو میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ سے ٹکرائیں گے۔New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا