- Home
- Sports
- News
- پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بے تاب ، متعدد کرکٹرز کا ایجنٹوں کے ذریعے آئی پی ایل ..
پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بے تاب ، متعدد کرکٹرز کا ایجنٹوں کے ذریعے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز سے رابطہ ،دبئی میں موجود متعدد پاکستان کھلاڑیوں نے تو آئی پی ایل کے مقابلے بھی میدان میں جا کر دیکھے ،ٹیموں کے پریکٹس سیشنوں کو بھی ملاحظہ کیا‘ ذرائع
جمعہ 25 اپریل 2014 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) 2008ء میں آئی پی ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے بعد سے اب تک پاکستان کے کھلاڑیوں کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ جاری ہے ،پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں ،گزشتہ پانچ سالوں سے پاکستان کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والے میدان اب انڈین پریمیئر لیگ کے ہنگاموں سے سجے ہوئے ہیں لیکن اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
لیکن اس کے باوجود قومی کھلاڑی بہت بے قرار اور آئی پی ایل منتظمین سے رابطے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔اس وقت پاکستان کے چند سرفہرست کھلاڑی دبئی میں جاری ٹورنامنٹ میں شریک ہیں جن میں دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ اب تک متحدہ عرب امارات پہنچنے والے کھلاڑیوں میں عمران نذیر، کامران اکمل، انور علی، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد خلیل، فہد اقبال، حماد اعظم، حسن رضا، یاسر شاہ اور اعزاز چیمہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شمعون ہدایت نے یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی