تین پاکستانی ٹاپ سکوائش کھلاڑی برٹش اوپن سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریں گے،چمپئن شپ 12 مئی سے 18 مئی تک برطانیہ میں کھیلی جائیگی

اتوار 27 اپریل 2014 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) پاکستان کے سکواش کے تین ٹاپ کھلاڑی برٹش اوپن سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ان تین کھلاڑیوں میں ناصر اقبال، فرحان زمان اور طیب اسلم شامل ہیں اور برٹش سکواش چمپئن شپ 12 مئی سے 18 مئی تک برطانیہ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17 ویں ایشین ٹیم چمپئن شپ 11سے 15 جون تک ہانگ کانگ میں ہوگی جبکہ عالمی جونیئر ٹیم اور انفرادی چمپئن شپ نمیبیا میں 10 سے 21 اگست تک کھیلی جائے گی اور ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ساؤتھ کوریا میں منعقد ہوگی۔اور ان دنوں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس میں مختلف ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ میں جاری ہے اور کھلاڑیوں کو جمشید گل اور فہیم گل تربیت دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2014 - 15:59:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :