‫انگلش کلب کی پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی‬

اتوار 27 اپریل 2014 00:06

‫انگلش کلب کی پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی‬

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیشائر لیگ کے میچ میں ایک کلب نے 3 رنز پر آؤٹ ہو کر کم ترین مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

چیشائر لیگ کے تیسرے ڈویژن میچ میں ہاسلینگٹن کلب نے مخالف کلب ورال کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ورال کلب کی پوری ٹیم صرف 3 رنز ہی بنا سکی، حیران کن بات یہ ہے کہ ان تین رنز میں سے 2 ایکسٹرا تھے اور صرف ایک رنز بیٹ کی مدد سے بنایا گیا جبکہ ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ورال کلب کے 6 کھلاڑی کلین بولڈ جبکہ 2 کیچ آؤٹ اور 2 بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ہاسلینگٹن کی جانب سے بین اِسٹیڈ نے ایک رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹام گلیڈ ہل نے بغیر کسی رنز کے 4 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بدر کیا۔

وقت اشاعت : 27/04/2014 - 00:06:05