یونین فٹبال کلب روہڑی کے صدر اسفند یار منگی کے زیر صدارت سکھر اور روہڑی کے فٹبال کلبوں کے سیکریٹرز کا اجلاس

منگل 23 فروری 2021 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) یونین فٹبال کلب روہڑی کے صدر اسفند یار منگی کے زیر صدارت سکھر اور روہڑی کے فٹبال کلبوں کے سیکریٹرز کا اجلاس بسلسلہ آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گانگوٹی گراؤنڈ روہڑی میں منعقد ہوا اجلاس میں آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں سمیت ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تبادلہ خیال گیا اور تجویز پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار منگی کا کہنا تھا کہ 26فروری سے شروع ہونے والا آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ سندھ کی تاریخ کا یادگار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا جس میں سندھ بھر کے شہروں سے فٹبال کلب حصہ لے رہے ہیں ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ سمیت سنئیر فٹبال کھلاڑیوں کے تعاون کے بے حد شکر گذار ہیں انشائ اللہ یہ ٹورنامنٹ فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہونگے۔

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 23:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :