اومیگا اور ممبااسکواڈ نے ہنڈ ا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 25 فروری 2021 19:11

اومیگا اور ممبااسکواڈ نے ہنڈ ا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) PSWA کے زیر اہتمام KBBA کی اجازت سے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری پہلے ہنڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دو کواٹرفائنلز مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے کواٹرفائنل میں میچ کے آخری پانچ سکینڈ میں اومیگا کے اسٹار کھلاڑی عباس عابد کے کے نے گیندباسکٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اس میچ میں اومیگا کلب نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کی معروف ٹیم کراچی باسکٹ بال کلب کو 47-48 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کی جانب سے عباس عابد کے کے نے 4 تھری پوائنٹر کی مدد سے 21 تیمور ظہیر نے 12 اور حسن طفر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے جہازیب عباسی نے 19 دانیال احمد نے 14 اور وجیہہ عباس نے 8 پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ممبااسکواڈ کلفٹن نے بلیک ممباکارساز کو ٹورنامنٹ کے ہائی اسکورنگ مقابلے میں 61-66 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبااسکواڈ کی جانب سے محمدطحہ خٹک نے 5 تھر ی پوائنٹرز کی مد د سے 28 سعدخان نے 19 اور کینتھ جانسن نے 13 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد بہزارنے انفرادی طور پر ٹورنامنٹ کا سب سے بٹرا اسکو ر کیا اور 6 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 34 علی حسن نے 12 اور محمد طحہ جونیئر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں ظفراقبال ، عامر غیاث ، زاہد ملک اور سید مصنف شاہ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ، نعیم احمد ، ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ کے آخری دو کواٹر فائنلز جمعرات (آج ) اور سیمی فائنلز جمعہ 26 فروری کو کھیلے جائینگے سیمی فائنلز کے مہمان خصوصی DMC سائوتھ کے ڈائر یکٹراسپورٹس،POA کے میڈیا کوآرڈینٹر SOA کے نائب صدر اور کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے صدر آصف عظیم ہونگے۔

وقت اشاعت : 25/02/2021 - 19:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :