- Home
- Sports
- News
- پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں، باکسرعامرخان
پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں، باکسرعامرخان
بدھ 30 اپریل 2014 11:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیار کرنے والے پاکسانی ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ باکسر کے لئے ہر فائٹ اہم ہوتی ہے، 3 مئی کو لاس ویگاس میں امریکی باکسر لوئس کلازو کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ کریئر کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتا ہوں، لوئس کلازو مجھ سے تھوڑا تجربہ کار ضرور ہے لیکن اللہ کی مدد اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے کامیابی میرا مقدر بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایک سال تک رنگ سے باہر رہنے کے بعد لوئس کلازو سے مقابلے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔عامر خان نے کہا کہ امریکا اوربرطانیہ سمیت پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 27 سالہ عامر خان نے اب تک 31 مقابلوں میں سے 28 جیتیں جن میں سے 19 میں حریف کوناک آوٹ کیا اور 3 مقابلوں میں عامر خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ عامر خان کے حریف 33 سالہ لوئس کلازو 39 میں سے 35 مقابلوں میں مخالف کو چت کر چکے ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی