اتحاد پنجاب پولو کپ ،ڈائمنڈ پینٹس اوربی این پولو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 26 فروری 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے ری مائونٹس کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بی این پولو نے باڑیز کو ہرا دیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری مائونٹس کو 5-4 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راول لیپ سٹے اور ثاقب خان خاکوانی نے دو دو جبکہ رومیرو زیولیٹا نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ری مائونٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے تین جبکہ ویری انٹویو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بی این پولو ٹیم نے باڑیز کو 10.5-4 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے الوکیو سیلسٹینو نے پانچ، راجہ میکائل سمیع نے تین، ٹی ٹو رئیوز گنزو اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف ٹیم باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے دو جبکہ رولو ٹروٹز اور سنٹیاگو گومز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ فائنل کل اتوار سہ پہر تین بجے ایبک پولو گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 23:53:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :