خواتین کے عالمی دن کے موقع پرSSB خواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

گرلز انڈر18-16-14 کے علاوہ خواتین انڈر26 باکسنگ کھلاڑی شرکت کریں گی

منگل 2 مارچ 2021 20:48

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرSSB خواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں گرلز انڈر14، انڈر16اور انڈر18 کھلاڑیوں کے علاوہ خواتین انڈر26 میں تمام ویٹ کے لئے کھلاڑی شرکت کریں گی، آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کے مطابق علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ مولانا محمد علی جوہر پارک میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے وزن، میڈیکل اور ڈراز6 مارچ کو3بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا افتتاح7 مارچ کو سہ پہر4بجے ہوگا جبکہ اختتامی تقریب8 مارچ کو شام5بجے شیڈول ہے، ٹورنامنٹ میں سندھ گورنمنٹ اور محکمہ کھیل کی اعلیٰ شخصیات کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر عبد الرزاق بلوچ نے شرکت کرنے والے تمام باکسرز کو تاکید کی ہے کہ وہ میڈیکل اور وزن کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر مسلم آزاد کلب پہنچ جائیں۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 20:48:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :