نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی،کیوی ٹیم دورے کے دوران کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی

اتوار 11 مئی 2014 13:26

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ کیوی ٹیم 29 مئی کو جام سیل الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران کالی آندھی کے خلاف تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹور میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جون تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جون تک ٹرینیڈاڈ میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 سے 30 جون تک گیانا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی کو جبکہ دوسرا اور آخری میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز ڈومینکا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 13:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :