فکسرز کی جانب سے ورلڈ ٹائٹل ہارنے کیلئے ایک لاکھ پائونڈ کی پیشکش کی گئی: باکسر محمد وسیم

آفر 2017ء میں پڑوسی ملک کی جانب سے کی گئی ،ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئےدوبارہ ایسی آفرز کی جارہی ہیں ،جو مکا میں مخالف پر برساتا ہوں وہ فکسر کے منہ پر ماروں گا: قومی باکسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 مارچ 2021 14:28

فکسرز کی جانب سے ورلڈ ٹائٹل ہارنے کیلئے ایک لاکھ پائونڈ کی پیشکش کی گئی: باکسر محمد وسیم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2021ء ) مایہ ناز قومی باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ورلڈ ٹائٹل ہارنے کے لیے فکسنک کی پیش کش کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں فکسرز کی جانب سے ورلڈ ٹائٹل ہارنے کے لیے ایک لاکھ پائونڈرز کی پیش کش کی گئی تاہم سچا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی ، ان کا کہنا تھا کہ فکسنگ کی یہ آفر 2017ء میں پڑوسی ملک کی جانب سے کی گئی تھی اور اب ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کے لیے انہیں ایک بار پھر ایسی آفرز کی جارہی ہیں ، محمد وسیم نے کہا کہ جو مکا میں رنگ میں مخالف پر برساتا ہوں وہ فکسر کے منہ پر ماروں گا ۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020ء میں گورنر ہاؤس ،لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 14:28:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :