کراچی، ڈسٹرکٹ ایسٹ فبال چمپئن شپ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے

گلستان فرینڈز‘بلوچ اسٹار‘افغان جانبازاورمسلم اسٹار اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں کورنگی یونین،ینگ اتحاد،ہزار محمڈن اورلانڈھی اسٹار ٹورنامنٹ سے باہ

منگل 20 مئی 2014 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) ڈی ایف اے ایسٹ کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹبال چمپئن شپ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔گلستان فرینڈزکورنگی نے کورنگی یونین کو 5-0، بلوچ اسٹار گذری نے ینگ اتحاد کورنگی کو ٹائی بریکر پر 5-4،افغان جانباز سلطان آباد نے ہزارہ محمڈن شاہ فیصل کو 1-0اور مسلم اسٹار لانڈھی نے لانڈھی اسٹار کو 3-2سے مات دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ابراہیم پلے گراؤنڈ کورنگی نمبر6پر گلستان فرینڈز کو ہمسایہ ٹیم کورنگی یونین کو زیر کرنے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باآسانی 5-0کی فتح ان کا مقدر بنی۔ فرید عالم اورمبارک نے 2,2بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ فاتح ٹیم کا ایک گول عبدالرحمن نے بنایا۔ بلوچ اسٹار گذری اورینگ اتحاد کورنگی کا مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا ۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں مقابلہ 0-0سے برابر رہا جبکہ 5-5پنالٹی ککس پر بھی نتیجہ برامد نہ ہوسکا تاہم سڈن ڈیتھ پر بلوچ اسٹار 5-4کی فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ڈاکٹر ایم اے شاہ اسٹیڈیم لانڈھی پر افغان جانباز نے سابق ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ہزارہ محمڈن کو 1-0سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول محمد فدا نے 8ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اسی گراؤنڈ پر مسلم اسٹار نے لانڈھی اسٹار کو 3-2کی ہزیمت سے دوچار کیا۔فاتح ٹیم کے رفیق الدین نے 2بار گیند کو جال کی جانب روانہ کیا اورایک بار عمران مدنی نے درست نشانہ لگاہا۔ ناکام سائیڈ کے عابد ڈاڈا نے اپنی ٹیم کیلئے دونوں گول اسکورکئے۔ریفری محمد سلیم، اعجاز حسین، چوہدری اقبال، عبدالواحد، سعید عالم، محمد ہارون اور محمد یونس جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور محمد جمیل تھے۔

وقت اشاعت : 20/05/2014 - 14:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :