قومی کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 مئی کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے

بدھ 21 مئی 2014 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) قومی کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 مئی کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرورکے مطابق ایک روزہ ٹرائلز میں 22 کھلاڑیوں کو مدعوکیاگیا جن میں سے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز چیئرمین سلیکشن کمیٹی بریگیڈئر غلام جیلانی لیں گے۔

محمد سرور نے کہاکہ ایران کے ساتھ 3 دوستانہ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ 2 سے 9 جون تک ایران کے شہر تہران میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 2جون کو روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سیریز کیلئے باصلاحیت اورمستند کھلاڑیوں کو بھیجیں گے اوروہ توقع رکھتے ہیں کہ سیریز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 16:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :