سید اظہر علی شاہ کو ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

جمعہ 26 مارچ 2021 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کو ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد سید اظہر علی شاہ بہتر انداز میں جنوبی ایشیاء میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے،یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بین الااقوامی سطح پر سائیکلنگ میں پاکستان کو نمائندگی ملی ہو،یقینا اس سے پاکستان کا ایک سافٹ امیج سامنے آئے گا، ویسے بھی جب سے سید اظہر علی شاہ پاکستان سائیکلنگ میں آئے ہیں، اسی وقت سے سائیکلنگ میں تیزی آئی، ملک میں سائیکلنگ کا فروغ ہوا اورسائیکلنگ بہت آگے بڑھی ہے، ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد سید اظہر علی شاہ کے ساتھ ساتھ تمام پاکستان کے سائیکلسٹ کا بھی سر فخر سے بلند ہو گیاہے، یہ کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، خصوصاً ساؤتھ ایشیاء سائیکلنگ فیڈریشن کی طرف سے پاکستان کو دی گئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کو سید اظہر علی شاہ بہت خوبصورتی سے پاکستان میں منعقد کروائیں گے اور ثابت کریں گے سید اظہر علی شاہ ان کی بہترین چوائس ہیں،ساتھ ہی امید کی جاسکتی ہے کہ اب پاکستان میں بھی سائیکلنگ کے مقابلوں میں بہتری آئے گی، اور پاکستان کے کھلاڑی بین الااقوامی سطح کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں گے۔

وقت اشاعت : 26/03/2021 - 13:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :