آل فاٹا ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 24 مئی 2014 16:09

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) آل فاٹا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ حیات آباد کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگئی ٹورنامنٹ میں فاٹا کی 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں افتتاحی میچ میں سید نبی الیون نے مراد الیون کو 32 رنز سے شکست دیدی ، ٹورنامنٹ کاباضابطہ افتتاح فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین و سیکرٹری فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن شاہد خان شنواری نے کیا ۔

(جاری ہے)

حیات آباد فیز ۷ گراؤنڈ پر منعقدہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سید نبی الیون اور مراد الیون کے مابین کھیلا جس میں سید نبی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے جس میں نبی 40 ،یونس 23 اور عمران آفریدی24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔مراد الیون کی طرف سے عرفان نے تین جواد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مراد الیون کی ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عرفان23 اور فواد 21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ سید نبی الیون کی طرف سے نبی نے تین ، یونس اور اکرام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔اس طرح میچ میں سید نبی الیون نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ایک عدد موٹر سائیکل دی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 16:09:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :