دورہ بھارت کے دوران انڈو پاک ہاکی روابط کی بحالی کیلئے بات کی جائے ‘ پی ایچ ایف کا وزیر اعظم کو خط

ہفتہ 24 مئی 2014 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم نواز شریف سے دورہ بھارت کے دوران انڈو پاک ہاکی روابط کی بحالی کے لیے بات چیت کرنے کی درخواست کر دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی سے ملاقات میں پاک بھارت ہاکی روابط کی بحالی پر بات کریں۔فیڈریشن کے مطابق بھارتی ٹیم 20جون کو پاکستان آنا چاہتی ہے، بھارتی ٹیم کو حکومتی اجازت مل گئی تو پاکستانی سرزمین پر کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہونے میں مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 22:04:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :