شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا

پیسر نے یہ سنگ میل لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ کے دوران حاصل کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 اپریل 2024 22:13

شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2024ء ) پاکستان کے شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے T20I سیریز کے پانچویں میچ کے دوران اس وقت انجام دیا جب انہوں نے ابتدائی اوور میں ٹام بلنڈل کو آؤٹ کیا جب پاکستان 179 رنز کے ہدف کا دفاع کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے پیسر نے راولپنڈی ایکسپریس کے ٹریڈ مارک انداز میں وکٹ پر جشن منا کر اسٹیڈیم میں موجود شعیب اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔ شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں 50 وکٹوں کی تعداد انہیں فہرست میں سب سے اوپر رکھتی ہے۔ اس کے بعد بھارت کے بھونیشور کمار 43 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آفریدی اور کمار کے بعد انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی 41 اور پاکستان کے محمد عامر اور سہیل تنویر بالترتیب 38 اور پہلے اوور کی 35 وکٹوں کے ساتھ ہیں۔ میچوں میں ابتدائی وار کرنے کی آفریدی کی صلاحیت پاکستان کے لیے ایک اہم اثاثہ رہی ہے جس نے انھیں اہم کامیابیاں فراہم کیں اور بقیہ اننگز کے لیے پاکستان کی پوزیشن اچھی بنائی۔                                                     
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 22:13:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :