اعصام الحق اور روہن بوپننا نیس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئے

ہفتہ 24 مئی 2014 23:02

اعصام الحق اور روہن بوپننا نیس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئے

نیس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر روہن بوپننا نیس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئے۔آسٹریا اورسلواکیہ کی جوڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فرانس کے شہر نیس میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے مینزڈبلز فائنل میں انڈوپاک جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے فلپ اوسولڈ اور سلواکیہ کے مارٹن لیزن سے تھا۔ فائنل میں اعصام اور بوپننا کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی۔حریف جوڑی نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح جوڑی کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 23:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :