جونیئرورلڈکپ کیلئے بہترین اسکواڈ تیار کرنا ہدف ہے،باسط علی،چیئرمین شپ نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دینے کی بنیاد پر نہیں ملی ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 مئی 2014 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ جونیئرورلڈ کپ2016کیلئے بہترین اسکواڈ تیار کرنا ان کا ہدف ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین شپ نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دینے کی بنیاد پر نہیں ملی ایک انٹرویو میں باسط علی نے کہا کہ جونئیر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ان سمیت تمام سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کی نگرانی کریں گے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی انڈر سیونٹین ٹیم اگست میں انگلینڈ کا دورہ کریگی،جبکہ انگلینڈ ٹیم اگلے سال فروری میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ نوکری بورڈ کیخلاف بیانات پرنہیں تجربہ کی بنیاد پرملی ہے۔باسط علی نے وقار یونس کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

وقت اشاعت : 25/05/2014 - 13:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :