انگلینڈ نے سری لنکا کو بیٹنگ بھلادی، 67 پر ڈھیر کرنے کے بعد 10 وکٹوں سے کامیاب

جمعرات 29 مئی 2014 12:54

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) زخم خوردہ انگلینڈ نے سری لنکا کو بیٹنگ بھلا دی، دوسرا ون ڈے 157 رنز سے جیتنے والے آئی لینڈرز تیسرے مقابلے میں 67 رنز پر زمین بوس ہوگئے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-1 سے غلبہ پالیا، اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا مگر اس بار وہ خود ون ڈے تاریخ کے اپنے تیسرے کمترین ٹوٹل پر آؤٹ ہوئی، یہ اس کا انگلینڈ میں بھی کم ترین مجموعہ ہے، صرف سنگاکارا (13)، جے وردنے (12) اور میتھیوز (11) ڈبل فیگر میں پہنچ پائے، کرس جورڈن نے 5 جبکہ جیمز اینڈرسن اور ٹریڈ ویل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلینڈ نے 12.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ای ین بیل نے 41 اور الیسٹرکک نے 30 رنز اسکور کیے۔

وقت اشاعت : 29/05/2014 - 12:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :