پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 29 مئی 2014 13:15

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن آ ج جمعہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا اور نووجان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچا کر صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ صحت مند جسم کے ذریعے صحت مند دماغ پید اکیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر وزارت سپورٹس،سماجی تنظیموں اور سپورٹس سے وابستہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے جہانیاں سمیت مختلف شہروں کے کالجوں،سکولوں ،سپورٹس تنظیموں اورکرکٹ کلبوں کے زیر اہتمام کھیلوں کے مختلف ایونٹس ترتیب دیے جائیں گے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن 30مئی کو منایا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2014 - 13:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :