تبریز شمسی نے کوئنٹن ڈی کوک کو ’معصوم‘ قرار دیدیا

وکٹ کیپر نان سٹرائیکر اینڈ پر بیک اپ کا کہہ رہے تھے: پروٹیز سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 اپریل 2021 15:29

تبریز شمسی نے کوئنٹن ڈی کوک کو ’معصوم‘ قرار دیدیا
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران وکٹ کیپر بلے باز کوئٹن ڈی کوک کو ’جعلی فیلڈنگ‘ کا مجرم قرار دینا غلط تھا۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب پاکستان کو 6 گیندوں پر 31 کی ضرورت تھی۔

زمان اور حارث رؤف دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب وکٹ کیپر ڈی کوک نے بولر والی سائیڈ کی طرف اشارہ کیا، فخر زمان اپنی کریز میں پہنچنے والے تھے لیکن ڈی کوک کا اشارہ دیکھ کر وہ آہستہ ہوگئے۔ فیلڈر ایڈن مارکرم نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو پھینکا جو سیدھا وکٹوں میں لگا اور فخر زمان193 پر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس رن آؤٹ کے بعد بحث چل پڑی ہے کہ ڈی کوک نے جان بوجھ کر غلط اشارہ کیا کہ گیند بالر کی طرف پھینکی جا رہی ہے، غلط اشارے سے فخر زمان نے اپنی رفتار آہستہ کی اور آوٹ ہوگئے۔

آئی سی سی قانون 41.5.1 میں کہا گیا ہے کہ کوئی فیلڈر کا جان بوجھ بیٹسمین کی توجہ ہٹانا، دھوکہ دینے یا رکاوٹ ڈالنا منع ہے۔
شمسی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ انکشاف کیا کہ ڈی کوک زمان کو دھوکہ دینے کے بجائے ایک فیلڈر کو بیک اپ کے لیے کہہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ڈی کوک نہ بیٹسمین سے بول رہے تھے نہ ان کی طرف اشارہ کررہے تھے ، وہ ایک فیلڈر کو نان سٹرائیکر اینڈ پر بیک اپ کرنے کا بول رہے تھے، ڈی کوک کا قصور نہیں کہ بلے باز نے رن مکمل کرنے کی بجائے پیچھے مڑ کر دیکھنا شروع کردیا، نفرت کو روکیں اور ڈی کوک کا پیچھا چھوڑ دیں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فخر زمان کو رن مکمل کرنا چاہئے تھا‘، تبریز شمسی نے سوال اٹھایا کہ یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ رن مکمل کرنے کی بجائے بیٹسمین نے دوڑنا چھوڑ دیا؟ ہمیں فخر زمان کی لاجواب اننگز کو نہیں بھولنا چاہیئے اور انہیں مکمل کریڈٹ ملنا چاہیئے،بیٹسمین کا کام یہ تھا کہ وہ اس رن کو مکمل کریں‘۔
وقت اشاعت : 05/04/2021 - 15:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :