ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی، نیدرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 2 جون 2014 14:02

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) یورپی ملک نیدرلینڈ میں جاری ہاکی کے 13 ویں عالمی کپ میں گروپ بی کے تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں میزبان ملک نیدرلینڈ نے ارجنٹائن کو تین ایک سے ہرا دیا جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی کوریا سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت گئی۔

خواتین کے ہاکی ورلڈ کپ کے مقابلوں میں انگلینڈ نے امریکہ کو ایک دو سے شکست دی جبکہ جرمنی اور چین کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

13ویں عالمی کپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں۔پول اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بیلجیئم، بھارت، سپین اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی عالمی کپ کی رنر اپ جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

عالمی کپ کا فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا۔اس عالمی کپ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چار بار کا عالمی چیمپئن پاکستان اس میں موجود نہیں۔عالمی کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان عالمی مقابلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔اس عالمی کپ کی خوبصورت ٹرافی بھی پاکستان نے خود تیار کر کے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو تحفے میں پیش کی تھی

وقت اشاعت : 02/06/2014 - 14:02:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :