بیسواں فٹبال ورلڈ کپ ‘کئی نئے ریکارڈز بننے اور ٹوٹنے کے منتظر، جرمنی کے میرو سلیو کلوز ایونٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے سے صرف دو گول کے فاصلے پر ہیں

منگل 3 جون 2014 17:19

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) بیس واں فٹ بال ورلڈ کپ بارہ جون سے شروع ہورہا ہے، ایونٹ میں کئی ریکارڈز خطرے میں ہیں۔ جرمنی کے میرو سلیو کلوز ایونٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے سے صرف دو گول کے فاصلے پر ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ میں گول پرگول داغنے میں برازیل کے رونالڈ سب سے آگے ہیں، رونالڈو نے تین ورلڈ کپ کے انیس میچوں میں پندرہ گول اسکور کئے۔

جرمنی کے جیرڈ ملر دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو میگا ایونٹ کے تیرا میچز میں چودہ گول اسکور کئے۔جرمنی کے ہی کلوز تین ورلڈ کپ کے انیس میچز کھیل کر چودہ گول داغ چکے ہیں، دو ہزار چودہ کے اسکواڈ میں شامل کلوز مزید دو گول کرکے ورلڈ کپ میں زیادہ گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔تیسرے نمبر پر تیرہ گول کے ساتھ فرانس کے جسٹ فونٹین ہیں، جو کسی بھی ایک ایونٹ میں تیرہ گول کرنے والے واحد فٹ بالر ہیں۔ برازیل کے پیلے چار ورلڈ کپز کے چودہ میچز میں بارہ گول کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 03/06/2014 - 17:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :