فٹبال ورلڈ کپ 2014ء‘ مسلمان فٹ بالرمسلم ملکوں کیساتھ ساتھ کئی غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان بن گئے،مسلمان فٹبال کھلاڑیوں میں جرمنی کے معزود اوزل دنیا کے بہترین مڈ فیلڈرز میں سرفہرست

منگل 3 جون 2014 17:28

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) فٹبال ورلڈ کپ 2014ء میں مسلمان فٹ بالرمسلم ملکوں کیساتھ ساتھ کئی غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان بن گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں مسلمان فٹ بالر ایران، الجزائر، بوسنیا ہرزیگوینیا، نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیموں میں تو ہیں ہی کئی غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان ہیں۔مسلمان کھلاڑیوں میں جرمنی کے معزود اوزل دنیا کے بہترین مڈ فیلڈرز میں سرفہرست ہیں، جن کے سامنے دنیا کے بہترین فارورڈز اور ڈیفینڈرز کی ایک نہیں چلتی، جرمن ٹیم کی جان معزود ترک نژاد مسلمان ہیں۔

فرانس کے فرانک ربری کا مسلم نام بلال ہے، دنیا کے بہترین مڈ فیلڈرز کے ساتھ فاروڈز کی پوزیشن پر بھی حریف ٹیموں کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں، تیز رفتاری ان کی خاصیت اور جارحانہ مزاج انہیں دنیا کا خطرناک فٹبالر بناتی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کی ٹیم میں ہی کریم بنزیما فاروڈ کی پوزیشن پر گول کے انبار لگاتے ہیں، مضبوط جسم اور پھرتی کے باعث فرانسیسی ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔

جرمن ٹیم کے ایک اور مڈ فیلڈر سمیع خدیرہ ہیں اور ورلڈ کپ میں جرمنی کو ان سے بہترین کارکردگی کی امید ہے، مڈ فیلڈ اور ڈیفنس کو مضبوط کرنے میں سمیع کو مخالف کھلاڑی دیوار کہتے ہیں۔آئیوری کوسٹ کے یحییٰ تورے ٹیم کی جان ہیں، افریقن اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں یحییٰ نے آئیوری کوسٹ کو ورلڈ کپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 03/06/2014 - 17:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :