برازیل ، فٹ بال کپ کا عالمی میلا سجنے سے قبل ہی ریلوے ملازمین کی ہڑتال، مظاہرے شروع ، سینکڑوں ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ،میٹروپولیٹن شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا

جمعہ 6 جون 2014 23:02

برازیل ، فٹ بال کپ کا عالمی میلا سجنے سے قبل ہی ریلوے ملازمین کی ہڑتال، مظاہرے شروع ، سینکڑوں ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ،میٹروپولیٹن شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا

ساوٴ پاوٴلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 6 روز باقی رہ گئے لیکن عالمی میلا سجنے سے قبل ہی ریلوے ملازمین نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے تجارتی حب ساوٴپاوٴلو میں ریلوے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ ہڑتال کے دوسرے روز سیکڑوں ملازمین سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث میٹروپولیٹن شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مظاہرین نے مرکزی انا روسا اسٹیشن بند کردیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کے ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہڑتالی ملازمین نے میٹرو ٹرین بند کردی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 6 روز بعد عالمی فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ ساوٴپاوٴلو میں ہی ہونا ہے تاہم ریلوے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ کے لئے متبادل ذرائع پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 12 جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ ہوگا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، روسی صدر ولادی میرپیوٹن، جرمن چانسلر انجیلینا مرکل سمیت 21 عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/06/2014 - 23:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :