ہاکی ورلڈ میں ارجنٹائن نے کوریا کو شکست دے کرسیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ، جرمنی نے نیوزی لینڈ کو زیر کردیا

پیر 9 جون 2014 16:45

ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) ہاکی ورلڈ میں ارجنٹائن نے کوریا کو شکست دے کرسیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا جبکہ جرمنی نے نیوزی لینڈ کو زیر کردیا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری عالمی کپ کے نویں روزارجنٹائن نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ سے زیر کردیا۔ایونٹ میں ارجنٹائن کی یہ تیسری کامیابی ہیجبکہ کورین ٹیم شکست کے بعد فائنل فور میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی۔ گروپ بی کے ایک اور میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو تین کے مقابلے پانچ گول سے مات دے دی۔کیوی ٹیم کی جانب سے ہیے ورڈ نے ایونٹ میں دوسری ہیٹرک اسکور کی۔

وقت اشاعت : 09/06/2014 - 16:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :