فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل برازیل میں مظاہرے ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کا استعما ل

منگل 10 جون 2014 14:49

برازیلیا((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) بزازیل میں ورلڈ کپ فٹ بال کے شروع ہونے سے قبل ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ساوٴ پاوٴلو میں سب وے ورکرز اور پولیس کے مابین تصادم بھی ہوا۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔

(جاری ہے)

تازہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے اپنی پانچ روزہ ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساوٴ پاوٴلو میں جمعرات کے دن فیفا ورلڈ کپ 2014ء کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ اسٹیڈیم جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ سب وے ہی ہے۔ برزایل کے دیگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/06/2014 - 14:49:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :