ایشین انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے محمد ماجد علی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، عامرطارق،حارث ندیم، حمزہ اکبرنے بھی اپنے میچز جیت لئے

بدھ 11 جون 2014 16:42

موہالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) پاکستان کے محمد ماجد علی نے ایشین انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔بھارت کے شہر موہالی میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز پاکستانی کیوئسٹ چھائے رہے۔

(جاری ہے)

ماجدعلی نے ایران کے امین کو بیسٹ آف سیون فریمز میں چار ایک سے شکست دے کرآخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔عامرطارق نے کوریا کے لی کو چار صفرجبکہ حارث ندیم نے بھارت کے کپورچار تین سے ہرایا۔ دن کے آخری میچ میں حمزہ اکبرنے کیوئیسٹ حریف پانڈے کو دو کے مقابلے چار فریم سے زیر کیا۔

وقت اشاعت : 11/06/2014 - 16:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :