yمیسی کی شرٹس50 ہزار فٹبالرز کیلیے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں

*میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس ویکسین بنانے والی چینی کمپنی کوعطیہ کیں جس کے بدلے وہ 50 ہزارفٹبالرز کیلیے ویکسین دے گی

اتوار 18 اپریل 2021 17:50

{ بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی شرٹس ساوتھ امریکا کے 50 ہزار فٹبالرز کیلیے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ کیں جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلیے ویکسین دے گی، ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویڑن کلبز کے پلیئرز کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔دوسری جانب اس حوالے سے کچھ تنازع بھی کھڑا ہوگیاکیونکہ یہ ڈیل ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے کروائی گئی،ان پر الزام عائد کیا جار ہا ہے کہ انھیں اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ ایسی ڈیل عوامی مفاد میں بھی کرسکتے تھے۔
وقت اشاعت : 18/04/2021 - 17:50:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :