قومی ہارڈ کورٹ جونیئر ٹینس چیمپئین شپ19جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اتوار 15 جون 2014 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ہارڈ کورٹ جونیئر ٹینس چیمپئین شپ19جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آبادکے ٹینس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئین شپ میں چار مختلف ایونٹس میں مقابلے ہونگے جن میں جونیئر انڈر18-سنگلز، جونیئر انڈر18-ڈبلز، جونیئر انڈر14-سنگلزاور جونیئر انڈر18-گرلز شامل ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس چیمپئین شپ کے لئے محمد عارف قریشی کو ریفری اور محمد خالد چغتائی کو ٹورنامنٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔چیمپئین شپ کی انعامی رقم75ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ 23جون تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج17 جون تک کروا سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :