بھارتی سپنر مرالی کارتک کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ، 37 سالہ کارتک کو 8 ٹیسٹ، 37 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ،رپورٹ

اتوار 15 جون 2014 13:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) بھارتی ٹیم کے سپنر مرالی کارتک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ کارتک کو 8 ٹیسٹ، 37 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر 1996ء میں شروع ہوا تھا جو 17 برس بعد اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

انیل کمبلے اور ہربجھن سنگھ کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے کارتک کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا اور اسی وجہ سے انہیں زیادہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکا۔

کارتک نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں اب یقین ہو گیا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم میں کم بیک نہیں کر سکتے اسلئے میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :