کورونا لاک ڈاؤن نے فاسٹ بائولر محمد عباس کو شیف بنادیا

میچز کے دوران آرام کے دنوں میں روزے رکھ رہا ہوں،ہوٹل سے باہر تو کہیں جانہیں سکتے: محمد عباس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 اپریل 2021 13:26

کورونا لاک ڈاؤن نے فاسٹ بائولر محمد عباس کو شیف بنادیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2021ء ) کورونا لاک ڈاؤن نے فاسٹ بائولر محمد عباس کو شیف بنادیا۔ کائونٹی کرکٹ کیلئے انگلینڈ میں موجود پیسر نے بتایا کہ میچز کے دوران آرام کے دنوں میں روزے رکھ رہا ہوں، کورونا پروٹوکولز کے باعث ہوٹل سے باہر تو کہیں جانہیں سکتے، اس بار میں فیملی کو بھی ساتھ نہیں لاسکا اس لیے ویڈیو کال پر رہنمائی میں کھانا خود بنانے کی کوشش کرتا ہوں، یوں وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے، وقت مل جائے تو پاکستان ٹیم کے میچز بھی دیکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

محمد عباس نے نوجوان بولرز کو زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد موسٰی سمیت تمام بائولرز باصلاحیت ہیں، زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے دن میں 20 سے 25 اوورز کروانے پر ہی ان کو اندازہ ہوگا کہ کہاں کھڑے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے انڈر16 اور 19 کرکٹ کھیلی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسروں سے زیادہ سمجھدار ہیں۔                                                                                              
وقت اشاعت : 27/04/2021 - 13:26:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :