ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیئرمین رائے انتخاب علی کی نصیب خان سے اظہار تعزیت

پیر 3 مئی 2021 14:52

ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیئرمین رائے انتخاب علی کی نصیب خان سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء)ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیئرمین رائے انتخاب علی اور صدر رانا محمد اشرف خان نے مہران فٹ بال کلب اسلام آباد کے سابق صدر نصیب خان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 03/05/2021 - 14:52:19