ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ اور پاک تھائی لینڈ سیریز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی او ایف جمنازیم میں جاری

جمعہ 20 جون 2014 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ اور پاک تھائی لینڈ سیریز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی او ایف جمنازیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے نائب صدر میجر(ر) محمد افضل نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 26 جونیئر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں توصیف شاہ، مہتاب خان، قاسم اللہ، عمران خان، جواد احمد، محمد انیس، حلال شاہ، اسداللہ، محمد وسیم، ندیم خان، عادل خان، شہر یار افتخار، محمد ر?ف، فیصل اقبال، مدثر الیاس، اعظم علی، جنید جہانزیب، نبیل شہزاد، علی عثمان، ہاشمی رمضان، عبدالظہیر، سلیم اقبال، محمد زاہد، فخرالدین، شہباز، خالد حسین اور اسد منیر شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کوچز نجم الحسنین ساجد، محمد اکرم، عبدالرحیم اور عدنان احمد فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/06/2014 - 20:25:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :