بابراعظم کی کپتانی قابل تعریف ہے: مصباح الحق

تجربے کے ساتھ ساتھ بابر کی کپتانی میں بھی بہتری آتی جائے گی: ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 مئی 2021 16:54

بابراعظم کی کپتانی قابل تعریف ہے: مصباح الحق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2021ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔ 46 سالہ مصباح الحق کا خیال تھا کہ مشکل حالات سے گزرتے ہوئے کپتان کو اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں ان سے کیسے نمٹنا ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد آپ کو جتنا زیادہ تجربہ ہوتا جاتا ہے اور مختلف حالات سے گزرتے ہیں تو آپ کی حکمت عملی میں بہتری آنا شروع ہوجاتی ہے ۔

مصباح الحق نے کہا کہ جب آپ بار بار ان حالات سے گزرتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ جب آپ زیادہ میچ کھیلتے ہیں تو آپ ان حکمت عملیوں کے بارے میں سیکھتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میرے خیال میں یہی بات بابر پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ ہیڈ کوچ بابراعظم کی کرکیٹنگ سینس سے متاثر ہیں جس کا اطلاق ایک ایسا عالمی کرکٹر ہی کرسکتا ہے جو مخالف ٹیم کی حکمت عملی سمجھتا ہو۔

مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کی مجموعی طور پر کرکیٹنگ سینس قابل ذکر ہے، اس نے کھیل کے ہر فارمیٹ میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے، یہ صرف ایک کھلاڑی یا بلے باز ہی کرسکتا ہے جو اپوزیشن ٹیموں کی حکمت عملی کو سمجھتا ہو، یہی بات کپتانی پر بھی لاگو ہوتی ہے، وقت اور تجربے کے ساتھ ان کی حکمت عملی میں بھی بہتری آتی رہے گی، مجھے لگتا ہے کہ جس طرح وہ بہتر ہوتا جارہا ہے اور اس کے پاس جو تجربہ ہے وہ زبردست کام کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 16:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :