بگ تھری“ نے چھوٹوں کو جھوٹی تسلیاں دینا شروع کردیں

بدھ 25 جون 2014 13:38

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) آئی سی سی پر اجارہ داری قائم کرنے والے ”بگ تھری“ نے فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ممالک کو جھوٹی تسلیاں دینا شروع کردیں۔انگلش اور آسٹریلوی بورڈز کے سربراہان کے مطابق نیا سسٹم تمام رکن ممالک کیلیے مالی لحاظ سے زیادہ سودمند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سربراہی میں ”بگ تھری“ عالمی کرکٹ پر اجاری داری قائم کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، ابتدا میں مخالفت کرنے والے چند ملک بھی ایک ایک کرکے منہ زور بی سی سی آئی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آئے، نئے سسٹم کو بادل ناخواستہ قبول کرنے والے فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ٹیموں کو سب سے زیادہ تحفظات مالی وسائل کی تقسیم پر ہیں۔

منصوبے کے تحت انھیں حاصل ہونے والے ریونیو کی شرح بہت کم ہوجائے گی۔ میلبورن میں جاری آئی سی سی اجلاس سے قبل ایک غیر رسمی میٹنگ میں بھارت کی ہمنوائی کرنے والے انگلش اور آسٹریلوی بورڈز کے سربراہان نے چھوٹوں کو جھوٹی تسلیاں دیں، انھوں نے کہاکہ بگ تھری منصوبے کے تحت میڈیا رائٹس سمیت کرکٹ میں زیادہ پیسہ آئے گا، مالی معاملات دیگر رکن ممالک کیلئے بھی گھاٹے کا سودا ثابت نہیں ہونگے۔

وقت اشاعت : 25/06/2014 - 13:38:43