برازیل فیفا ورلڈ کپ فٹبال میں ریکارڈ ٹکٹوں کی فروخت اور دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے

جمعہ 27 جون 2014 16:40

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء ) برازیل میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹور نامنٹ میں میچوں کے دل چسپ اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ90 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے، میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے زیادہ ہم آہنگی دفاعی چیمپین اسپین کے کھلاڑیوں میں نظر آئی ، اسپین کی ٹیم کے پہلے ہی مر حلے میں آؤٹ ہوجانے کے باوجود اس ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیلے گئے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ 1703 مر تبہ اپنے کھلاڑیوں کو پاسز دئیے، ایران کی ٹیم بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی مگر اس کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے92 حملے ناکام بناکر دوسری ٹیموں پر بر تری حاصل کر لی، ہالینڈ کی ٹیم دس گول کے ساتھ گول بنانے میں سر فہر ست ہیں، فرانس کے کھلاڑیوں کو حریف کے گول پوسٹ پر حملے کرنے میں بازی حاصل ہے جنہوں نے 62 بار ٹرائی کی، ایک اندازے کے مطابق رف کھیل پر فی میچ دو ریڈ اور دو یلو کارڈ کا کھلاڑیوں کو سامنا رہا۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 16:40:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :