پاکستانی خواتین کی کوشش سے بارسلونا میں کرکٹ گراؤنڈ بنے گا

پاکستانی اور بھارتی خواتین نے مل کر کرکٹ گراؤنڈ کی مہم چلائی، حفصہ بٹ کی گفتگو

پیر 24 مئی 2021 15:49

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) پاکستانی خواتین کی وجہ سے فٹبال کے دیوانوں کے شہر بارسلونا میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کو سب سے زیادہ ووٹ مل گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے اپنے شہریوں کو 30 ملین یوریو کے پیکج کیلئے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں ووٹ کرنے کو کہا تھا مگرحکام اس وقت حیران رہ گئے جب سب سے زیادہ ووٹس کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر کیلیے ملے، اس کی وجہ نوجوان لڑکیوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک مہم بنی۔20 سالہ حفصہ بٹ نے کہاکہ ہم پاکستانی اور بھارتی خواتین نے مل کر یہاں پر کرکٹ گراؤنڈ کی مہم چلائی، جس کی وجہ سے یہ ووٹ ملے۔
وقت اشاعت : 24/05/2021 - 15:49:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :