ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ برائن برادرز نے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 28 جون 2014 19:11

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکا کے مائیک برائن اور باب برائن نے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ برائن برادرز نے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلین جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں امریکا کے برائن برادران نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی جوڑی سیموئل گروتھ اور میتھیو ایبڈن 3-6، 7-6، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 28/06/2014 - 19:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :