کراچی، دوسرا پیس کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، تیسرے دن باؤلرز کا راج رہا

پیر 30 جون 2014 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) حسین لو ائی کرکٹ اسٹیڈیم پر نیا ناظم آبا د میں منعقد ہو نے والے دوسرے پیس کپ فلڈ لائیٹ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز گروپ "D" کے بو لر ز کھیل پر چھا گئے اور لو اسکو رنگ میچ میں رائل کرکٹ کلب نے مد مقابل برادز کرکٹ کلب (دادو) کو 24 رنز سے شکست کا داغ دے دیا۔ فاتح ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر تو حید خان کو جا دوئی بولنگ صرف 10 رنز کے عوض 3 مخالف بیٹسمینوں کو ٹھکا نے لگا نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بر ادرز سی سی کے میڈیم پیسر امتیا ز لغاری کی تباہ کن بولنگ صر ف 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر ناسو د مند ثا بت نہ ہوسکا۔ رائل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور حیر ت انگیز طور پر 77 رنز کے اسکو ر پر پوری ٹیم پویلین سدھا ر گئی عاقب رضوی 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے۔

(جاری ہے)

میڈیم پیسر امیتا ز لغاری نے شاندار بولنگ کر تے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ رائٹ آرم لیگ اسپنر زاہدنے15 رنز کے بدلے 2 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا ۔

جوابی بیٹنگ میں بر ادرز کرکٹ کلب صرف 53 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نو ر دین 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیفٹ آرم اسپنر توحید خان اور امجد منظو ر نے 3-3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ امپا ئرنگ کے فرائض ظفر احسان اور ایم شکیل نے انجام دیئے ، آج منگل یکم جولائی دوسرے رمضان المبارک کو گروپ "D" میں ہی برادز کرکٹ کلب کا سامنا آزاد پاک الیون سے 10:30 بجے شب ہو گا۔

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 17:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :