زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا

سابق فرنچ فٹبالر نے کیریئر میں سپینش کلب کو 2 لیگ اور 3 چیمپئنز لیگ ٹائٹلز جتوائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 مئی 2021 15:31

زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2021ء ) فرانس کے سابق شہرہ آفاق فٹبالر زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ہسپانوی کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیڈان شہر کے حریف اٹلیٹیکو میڈرڈ کی سپینش لالیگا کا ٹائٹل جیتنے کے پانچ دن بعد فوری طور پر ریال میڈرڈ کے کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

48 سالہ زیڈان نے 2016ء میں ریال میڈرڈ کی بحیثیت کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنے کوچنگ کے کیریئر کے دوران رئیل میڈرڈ کو دو لیگ اور تین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز جتوائے ۔

ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیڈان نے کلب کے کوچ کی حیثیت سے اپنے عہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کلب ان کے فیصلے کا احترام کرے اور گزشتہ چند سالوں میں زیڈان کی پیشہ ورانہ مہارت ، لگن اور جذبے اور ان کی ہمت پر احترام کا اظہار کرے گا۔ کلب کا کہنا ہے کہ زیڈان میڈرڈ کے لئے ہمیشہ گریٹ رہیں گے ۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 28/05/2021 - 15:31:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :